ملک وقوم اورپارٹی مفادات کونظراندازنہیں کرسکتے چوہدری شجاعت

ہم ملتے سب سے ہیں لیکن کسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا، صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)

ہم خیال جماعتوں اوررہنماؤں سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک و قوم اورپارٹی مفادات کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔


لاہورمیں پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے صدرنے کہا ہم خیال جماعتوں اوررہنماؤں سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، ہم ملتے سب سے ہیں لیکن کسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا، ہرفیصلہ کارکنوں کی مشاورت اور ملک و پارٹی کے مفاد میں کریں گے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک و قوم اورپارٹی مفادات کو نظراندازنہیں کرسکتے، ہم نے ماضی میں ہمیشہ قومی اور جماعتی مفادات کو ترجیح دی اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔
Load Next Story