مسائل کے باوجود پاکستان کی ترقی پر دنیا حیران ہے مریم اورنگزیب
ملکی ترقی پر کسی نے ڈاکہ مارنے کی کوشش کی تو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اس سے بدلہ لے گی، مریم اورنگزیب
ملکی ترقی پر کسی نے ڈاکہ مارنے کی کوشش کی تو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اس سے بدلہ لے گی، مریم اورنگزیب . فوٹو: فائل
لاہور:
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور بہت سے مسائل کے باوجود پاکستان کی ترقی کو دیکھ کر پوری دنیا حیران ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 55 ہزار افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، موجودہ دورحکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا اور بہت سی قربانیوں کے بعد ہی پاکستان اس مقام پر پہنچا آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پوری دنیا مسائل کے باوجود پاکستان کی ترقی پر حیران ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں جمہوریت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ناصرف لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کی بلکہ گزشتہ 40 میں جومنصوبے نہیں لگائے گئے ان پر بھی کام ہو رہا ہے اور وزیراعظم خود ان منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں، سی پیک کو دنیا بھر میں گیم چینجر سمجھا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 برس سے وزیراعظم ملک بھر کےدورے کر رہے ہیں اور عوام نوازشریف کی قیادت میں دہشت گردی سے پاک پاکستان دیکھ رہے ہیں اگر اس ترقی پر کسی نے ڈاکہ مارنے کی کوشش کی تو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اس سے بدلہ لے گی اور آئندہ انتخابات اپنے وقت پر 2018 میں ہی ہوں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کی ناکامی کی وجہ منفی سیاست، جھوٹ اور حسد ہے
وزیرمملکت نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا لیکن اسی میڈیا میں ایسے شر پسند عناصر بھی موجود ہیں جو منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں، میڈیا پاکستان کے ایسے تشخص کو اجاگر کرے کہ دنیا پاکستان کی مثال دے۔