ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ اظہر علی اور یونس خان کی ایک ایک درجے تنزلی

پاکستانی اظہر علی اور یونس خان کو بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آگئے۔

پاکستانی اظہر علی اور یونس خان کو بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آگئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اور یونس خان کی ایک ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔


آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں اسٹیون اسمتھ اور رویندرا جڈیجا بالترتیب بیٹسمینوں اور بولرز میں سرفہرست ہیں، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کک کی 4 درجے ترقی سے چھٹی پوزیشن سنبھالنے کے باعث پاکستانی اظہر علی اور یونس خان کو ایک ایک قدم نیچے اتر کر بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن سنبھالنا پڑی۔
Load Next Story