ماروی میمن کو برطانوی دارالعوام کے اسپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ سے نواز دیا گیا
گزشتہ سال 8 ستمبر 2016 کو اسپیکر جون بیر کو نے اسپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ سال 8 ستمبر 2016 کو اسپیکر جون بیر کو نے اسپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔فوٹو: فائل
برطانوی دارالعوام کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو اسپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
برطانوی دارالعوام کے اسپیکرجون بیر کونے اپنے بیان میں کہا گزشتہ سال 8 ستمبر 2016 کو انھوں نے اسپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ کے اجرا کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ایسی شخصیات کی نشاندہی کرنا تھا جنھوں نے معاشرے کی بہبود اور سماجی تبدیلی کیلئے کام کیا ہو یا انفرادی طور پر جمہوریت کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہو۔ اس تناظر میں ہمیں دنیا بھر سے عمدہ نامزدگیاں موصول ہوئیں۔