پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نیویارک ایلیٹ پولیس ڈپارٹمنٹ میں سارجنٹ تعینات

نیویارک پولیس ڈیارٹمنٹ آفیسر سوسائٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرعلی جاوید کو مبارکباد دی۔


News Agencies March 31, 2017
نیویارک پولیس ڈیارٹمنٹ آفیسر سوسائٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرعلی جاوید کو مبارکباد دی۔ فوٹو : فائل

HARIPUR: پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نے نیویارک ایلیٹ پولیس ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کرکے تاریخ رقم کردی۔

امریکی ٹی وی کے مطابق پاکستانی نژاد ا مریکی سارجنٹ علی جاوید نے امریکہ شہر نیویارک کی ایلیٹ سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے ہنگامی یونٹ میں شمولیت اختیار کرکے پہلے مسلمان ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

دوسری جانب نیویارک پولیس ڈیارٹمنٹ آفیسر سوسائٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرعلی جاوید کو مبارکباد دی جبکہ اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے نے بھی سارجنٹ علی کو نیویارک ایلیٹ پولیس ڈپارٹمنٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

مقبول خبریں