نجم سیٹھی کا راستہ صاف کرنے کیلیے شہریارکو پیچھے ہٹنا پڑا

نجم سیٹھی کے اختیارات صرف سفارشات دینے تک محدود تھے لیکن اب بورڈ میں ان کا گہرا اثر ورسوخ موجود ہے

نجم سیٹھی کے اختیارات صرف سفارشات دینے تک محدود تھے لیکن اب بورڈ میں ان کا گہرا اثر ورسوخ موجود ہے . فوٹو : فائل

لاہور:
کرکٹ ویب سائٹ ''کرک انفو'' نے کہا ہے کہ چیرمین پی سی بی شہریار خان دباؤ کا شکار ہوکر استعفیٰ دینے کیلیے تیار ہوئے۔

ویب سائٹ ''کرک انفو'' کے مطابق نجم سیٹھی کا راستہ صاف کرنے کیلیے سابق سفارتکار کو پیچھے ہٹنا پڑا، مزید بتایا گیا ہے کہ بطورایگزیکٹیو کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی کے اختیارات صرف سفارشات دینے تک محدود تھے لیکن اب بورڈ میں ان کا گہرا اثر ورسوخ موجود ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :اگست 2017 سے کسی عہدے پر کام نہیں کروں گا

پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا، سوشل میڈیا، مارکیٹنگ اور کمرشل معاملات پر دسترس کا بھی موقع مل گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :نجم سیٹھی بطور ''چیئرمین پی سی بی'' تیسری اننگز کھیلنے کیلیے تیار
Load Next Story