لاہور کے علاقے شادباغ میں دکان پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی
فائرنگ دودھ دہی کی دکان پر کی گئی جو بھتے کی کارروائی لگتی ہے، پولیس
فائرنگ دودھ دہی کی دکان پر کی گئی جو بھتے کی کارروائی لگتی ہے، پولیس، فوٹو؛ فائل
شاد باغ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے دکان پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں دکان پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شاد باغ میں موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے دودھ دہی کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں دکان میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ ابتدائی طور پر بھتے کی کارروائی لگتی ہے تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش کے بعد ہی وجوہات سامنے آسکیں گی۔