موجودہ اسمبلیاں فوری طور پر تحلیل کردی جائیں آفاق احمد

موجودہ اسمبلیاں فوری تحلیل کی جائیں اور نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے, آفاق احمد.

موجودہ اسمبلیاں فوری تحلیل کی جائیں اور نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے, آفاق احمد. فوٹو: فائل

DUBAI:
مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے مخدوش سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ردعمل کا اظہاراور کشیدگی کو ہوا دینا ریاست کیلیے نقصان دہ ہے۔


غیریقینی صورتحال اور مخدوش سرحدی حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ فوری طور پر عبوری حکومت قائم کرکے نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملک کی سنگین صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ، آفاق احمد نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے، ایک جانب سرحدوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں تو دوسری جانب کراچی سے اسلام آباد تک بدامنی اور لاقانونیت نے ڈیرے ڈال لیے ہیں ان حالات سے نکلنے کا واحد طریقہ صرف یہی ہے کہ موجودہ اسمبلیاں فوری تحلیل کی جائیں اور نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
Load Next Story