پی آئی اے کے سی ای او کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا
برنڈ ہلڈن برانڈ کو طیاروں کی لیزنگ میں بدعنوانی کے الزام میں جبری رخصت پر بھیجا گیا
برنڈ ہلڈن برانڈ کو طیاروں کی لیزنگ میں بدعنوانی کے الزام میں جبری رخصت پر بھیجا گیا۔ فوٹو:فائل
قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بدعنوانی کے الزام میں جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ کو طیاروں کی لیزنگ میں بدعنوانی کے الزام میں جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تاہم انہوں نے جبری رخصت ماننے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق برنڈ ہلڈن کے بعد قومی ایئرلائن کے چیف فنانس آفیسر نیئر حیات کو قائم مقام سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پی آئی اے کے جرمن سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل
اس سے قبل پی آئی اے کے سی ای او برنڈ ہلڈن برانڈ نے اپنے اوپر لگنے والے طیاروں کی لیز میں بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداروں کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں طیاروں کی لیزنگ سے متعلق بالکل بھی علم نہیں، اس لیے میڈیا ٹرائل کے بجائے اداروں کو بیٹھ کر ہر بات سمجھائی جاسکتی ہے جس کے لیے تیار ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال قومی ایئرلائن کے طیاروں کی لیزنگ میں بدعنوانی سامنے آنے کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پی آئی اے کے سی ای او کا نام ای سی ایل میں ڈال کر طیاروں کی لیز کے حوالے سے تفتیش کا حکم دیا تھا۔