فلم ’رہبرا‘ کی لاہور ریلوے اسٹیشن پر شوٹنگ

ہمیں گانوں کی عکسبندی کے لیے ہم کنڈ ملیر، گوادر، قصور، لاہور اور کراچی گئے، اداکار

ہمیں گانوں کی عکسبندی کے لیے ہم کنڈ ملیر، گوادر، قصور، لاہور اور کراچی گئے، اداکار۔ فوٹو : فائل

اداکار احسن خان اور عائشہ عمر کی فلم ''رہبرا'' کی شوٹنگ کا ایک سین لاہور ریلوے اسٹیشن فلم بند کیا گیا۔


احسن خان نے گفتگو کرتے بتایا کہ فلم کا 95 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ پروڈکشن ٹیم نے فلم کے لیے متعدد جگہوں پر کام کیا جب کہ احسن خان کا کہنا تھا کہ میرا فلم میں پسندیدہ حصہ گانوں کی شوٹنگ ہیں۔ ہمیں گانوں کی عکسبندی میں بہت مزہ آیا، ہم کنڈ ملیر، گوادر، قصور، لاہور اور کراچی گئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عائشہ کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا سفر تھا، ڈائریکٹر امین اقبال نفیس انسان ہیں اور پروڈیوسر سائرہ بھی ایک زبردست خاتون ہیں۔ یاد رہے کہ یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔
Load Next Story