بھارتی ٹی وی کی سنیل کو کپل شرما کی جگہ اپنا شو لانے کی پیشکش

کپل شرما اپنے شو کی گرتی ہوئی مقبولیت بچانے میں ناکام ہوگئے اور شو کی ریٹنگ ٹاپ 10 سے بھی نیچے آگئی

کپل شرما اپنے شو کی گرتی ہوئی مقبولیت بچانے میں ناکام ہوگئے اور شو کی ریٹنگ ٹاپ 10 سے بھی نیچے آگئی، فوٹو؛ فائل

سونی ٹی وی کی انتظامیہ نے کپل شرما کی گرتی ہوئی ساکھ اور سنیل گروورکی مقبولیت کے پیش نظر سنیل کو نیا شو لانے کی پیش کش کردی۔

کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان تنازعہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا اور دونوں میں اختلافات ختم ہونے کی خبروں کے بعد اب صورتحال نے پھر یوٹرن لے لیا ہے جب کہ چینل انتظامیہ نے کپل شرما شو کی گرتی ہوئی ٹی آر پی ریٹنگ کے باعث پہلے ہی کپل کو معاملات ٹھیک کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہوئی ہے لیکن اب ایک خبر نے کپل کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کپل شرما کا سنیل گروورکو جوتے سے مارنے کا انکشاف


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی ٹی وی کی انتظامیہ نے کپل شرما کی گرتی ہوئی ساکھ اور سنیل گروور کی مقبولیت کے پیش نظر سنیل کو کپل کی جگہ نیا شو لانے کی پیش کش کردی جب کہ چینل انتظامیہ نے ''دی کپل شرما شو'' کو بند کرکے سنیل گروور کا نیا شو لانچ کرنے کی منصوبہ بندی بھی شروع کردی ہے جس میں سنیل گروور کے ساتھ علی اصغر اور چندن پر بھارکر بھی ہوں گے تاہم کامیڈین سنیل گروور نے چینل کی پیش کش کا کوئی جواب نہیں دیا اور ساتھیوں سے مشورے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

دوسری جانب کپل شرما اپنے شو کی گرتی ہوئی مقبولیت کو بچانے میں ناکام ہوگئے ہیں اور شو کی ٹی آر پی ریٹنگ مستقل طور ہر کم ہوتے ہوئے ٹاپ 10 سے باہر ہوگئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کپل شرما کو 30 دن کا الٹی میٹم

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز کپل شرما نے شراب کے نشے میں ساتھی سنیل گروور کو جوتے سے مارا تھا اور نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس پر سنیل نے شو کو چھوڑ دیا تھا۔
Load Next Story