وسیم اکرم اوروقاریونس کا مصباح الحق کوخراج تحسین

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 8 اپريل 2017
مصباح الحق جیسا کپتان اب پاکستان کرکٹ بورڈ کوآسانی سے نہیں ملے گا،وقار یونس . فوٹو : فائل

مصباح الحق جیسا کپتان اب پاکستان کرکٹ بورڈ کوآسانی سے نہیں ملے گا،وقار یونس . فوٹو : فائل

 کراچی: کرکٹ کی دنیا میں ’’ٹو ڈبلیوز‘‘ کے نام سے مشہور شہرۂ آفاق سابق پاکستانی فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے مصباح الحق کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وسیم اکرم نے برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ مصباح الحق کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ دباؤ میں نہیں گھبراتے حالانکہ ان پر زبردست تنقید بھی ہوتی رہی، ایک زمانے میں انہیں ’’ٹک ٹک‘‘ بھی کہا گیا لیکن سچ یہ ہے کہ اگر مصباح ایسا نہ کرتے تو پاکستانی ٹیم کے رنز کیسے بنتے؟

اس خبر کو بھی پڑھیں :مصباح الحق کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے مزید کہاکہ اسٹار بیٹسمین نے2010 میں مشکلات میں گھری پاکستان ٹیم کی قیادت سنبھالی اور اسے عالمی نمبر ون کی پوزیشن پر لے آئے جو بہت بڑا کارنامہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :محمد یوسف نے مصباح کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانے کی مخالفت کردی

دوسری جانب سابق فاسٹ بولروقاریونس نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے وقت میں پاکستانی ٹیم کاکوچ تھا، اس وقت بورڈ نے مصباح الحق کو کپتان بنانے کا درست فیصلہ کیا کیونکہ ہمیں ایک ایسے ہی سلجھے ہوئے سمجھدار کھلاڑی کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ مصباح کو بطورکھیل کا سفیر اور رول ماڈل ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ان جیسا کپتان اب پاکستان کرکٹ بورڈ کوآسانی سے نہیں ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔