ارجن رام پال نے غصے میں آکر مداح کو زخمی کرڈالا

زخمی مداح نے ارجن رام پال کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی

زخمی مداح نے ارجن رام پال کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی فوٹو:فائل

لاہور:
بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال نے تقریب کے دوران غصے میں آکر مداح کو زخمی کرڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ارجن رام پال ڈی جے کی حیثیت سے ایک تقریب میں شریک تھے کہ وہاں موجود فوٹوگرافر نے ان کی تصویریں لینا چاہیں تو اداکار نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تاہم فوٹوگرافر نہ مانا اوران کی تصویریں کھینچتا رہا جس پر ارجن رام پال غصے میں آگئے اورانہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اس کا کیمرا چھین کراسے دے مارا تاہم خوش قسمتی سے وہ تو بچ گیا لیکن اس کی زد میں آکران کا مداح زخمی ہو گیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی اداکارنوازالدین صدیقی پرخاتون کوتھپڑمارنے کے الزام میں مقدمہ درج

زخمی ہونے والے مداح کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اداکارنے کیمرہ کیوں مارا، اس حوالے سے میں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے تاہم پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

Load Next Story