اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر فرد جرم عائد

اسپورٹس ڈیسک  منگل 11 اپريل 2017
ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد انہیں چارج شیٹ بھجوا دی گئی ہے ۔ فوٹو : فائل

ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد انہیں چارج شیٹ بھجوا دی گئی ہے ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

پی سی بی حکام کے مطابق ناصر جمشید نے کیس کے حوالے سے تعاون نہیں کیا اس لئے فرد جرم عائد کرنے کے بعد کرکٹر کو چارج شیٹ بھجوا دی گئی ہے۔ دوسری طرف شاہ زیب حسن کی جانب سے پی سی بی کی چارج شیٹ میں لگائے گئے الزامات تسلیم نہ کرنے کے بعد کیس ٹربیونل کے حوالے کردیا گیا ہے اور اب ٹربیونل میں کیس کی باقاعدہ سماعت ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ناصرجمشید کی اہلیہ کا سوشل میڈیا پر شوہر کا دفاع

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں موجود ناصر جمشید کو اسکینڈل میں مرکزی کردارقراردیا جا رہا ہے انہیں برطانوی پولیس کی جانب سے مبینہ بکی یوسف کے ساتھ حراست میں لیا گیا لیکن تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ ضبط کرکے انگلینڈ چھوڑنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاہ زیب کا بے گناہی پر اصرار جاری

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیا گیا تھا جب کہ بعد ازاں محمد عرفان اور شاہ زیب حسن بھی معطل کردیئے گئے تھے لیکن محمد عرفان نے الزام تسلیم کرلیا تھا جس کے بعد انہیں سزا سنادی گئی جب کہ شرجیل اور خالد لطیف کے کیسز ٹربیونل میں زیر سماعت ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔