ناصرجمشید کی اہلیہ کا سوشل میڈیا پر شوہر کا دفاع

ویب ڈیسک  اتوار 9 اپريل 2017

اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار ناصر جمشید پر روپوش ہونے کے الزامات کے بعد ان کی اہلیہ سوشل میڈیا پر شوہر کا دفاع کرتی نظرآئیں۔

ناصر جمشید پرروپوش ہونے کے الزامات کے بعدان کی اہلیہ میدان میں آگئیں ہیں۔ ڈاکٹر سمارا نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ناصر جمشید کا گھر یا فون نمبرتبدیل نہیں ہوا،انہوں نے شہریار خان اور اینٹی کرپشن ٹریبونل کے رکن توقیر ضیا کے بیان کے ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ناصر جمشید جیسے چہرے والے شخص کو ہر روز اپنے گھر میں دیکھتی ہوں، مجھے حیرت ہے کہ اگر وہ ناصر نہیں تو کون ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :توقیر ضیاء نے  ناصر جمشید کو مرکزی کردار قرار دیدیا

https://twitter.com/SamaraAfzal/status/850761244416102401

واضح رہے کہ ناصر جمشید کرکٹ کرپشن الزام میں معطل  ہیں لیکن تاحال ان سے کوئی تحقیقات نہیں ہوپائیں، پی سی بی چیئرمین نے کہا تھاکہ انگلینڈ میں مقیم ناصر سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، وہ اپنا فون نمبر اور گھر تبدیل کرچکے ہیں جب کہ توقیر ضیا کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید اہم کردار ہے لیکن وہ پکڑا نہیں جارہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔