سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ میں بھی پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں

آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ میں میٹرو، اورنج ٹرین اور سندھ کے شراب خانوں کے مقدمات سنیں جائیں گے

عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے سے قبل فریقین کو نوٹسزبھی جاری کئے جائیں گے۔: فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے جس میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے مقدمات کے لئے ریگولرکازلسٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنانے سے پہلے ضمنی کازلسٹ جاری کی جائے گی اورعدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے سے قبل فریقین کونوٹسزبھی جاری کئے جائیں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی رواں ہفتے کی کاز لسٹ میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں


آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ میں میٹرو، اورنج ٹرین، سندھ کے شراب خانوں سمیت دیگرمقدمات سنیں جائیں گے جس کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے 7 بینچزتشکیل دے دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ 23 مارچ کومحفوظ کیا تھا جس کے بعد سے مختلف حلقوں کی جانب سے فیصلے کی تاریخ سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

Load Next Story