شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا تھا جنوبی کوریا کا دعویٰ

میزائل لانچ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد فضا میں پھٹ گیا تھا، جنوبی کوریا

میزائل لانچ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد فضا میں پھٹ گیا تھا، جنوبی کوریا۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بانی کم اِل سُنگ کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جانے والا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا میزائل تجربہ ناکام ہوگیا تھا، جنوبی کوریا کے وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ مشرقی بندرگاہ سے کیا گیا لیکن تجربہ ناکام ہوگیا اور میزائل لانچ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ہوا میں پھٹ گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی کوریا نے امریکا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی


دوسری جانب امریکا نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کی ناکامی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میزائل لانچ کیے جانے کے بعد ریڈار کی مدد سے جائزہ لیا گیا تاہم میزائل کچھ ہی دیر بعد پھٹ گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ

واضح رہے کہ میزائل تجربہ سے ایک روز قبل شمالی کوریا کے بانی کم اِل سُنگ کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ کے بعد صدر کم جونگ اُن نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ بحیرہ شمالی چین میں پیش قدمی سے باز نہ آیا تو شمالی کوریا اس پر ''جوابی ایٹمی حملہ'' کردے گا۔

Load Next Story