اختیارات کے بغیر رینجرز کو کراچی کی سڑکوں پر کھڑا نہیں کرسکتے چوہدری نثار

حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز اختیارات میں توسیع پر لیت ولعل قیام امن کے لئے شدید خطرہ ہے، وفاقی وزیرداخلہ

امن و امان کی بہتری سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کانتیجہ ہے لیکن رینجرز کا کردار سرفہرست ہے، چوہدری نثار : فوٹو : فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع میں تاخیری حربے اختیار کررہی ہے لیکن ہم بغیر اختیارات کے رینجرز کو کراچی کی سڑکوں اور چوراہوں پر کھڑا نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سندھ کی مجموعی اور بالخصوص کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں امن و امان کی بہتری سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کانتیجہ ہے لیکن قیام امن میں رینجرز کا کردار سرفہرست ہے اور اس سلسلے میں رینجرز کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رینجرزسے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے، محکمہ داخلہ سندھ


چوہدری نثار نے کہا کہ سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات میں توسیع میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جس سے کراچی کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں لیکن ہم اختیارات کےبغیر رینجرز کو کراچی کی سڑکوں پرکھڑا نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن تمام فریقین کےمطالبے اور عوام کی فلاح کے لئےشروع کیا گیا اور وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کررکھا ہے اور آخری دہشت گردی کی موجودگی تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔



 
Load Next Story