گورنرسندھ کا وزیراعلیٰ کوفون رینجرزاختیارات میں تاخیر پرتشویش كا اظہار
عوامی مفاد اور تحفظ كو یقینی بنانے كے لیے اس معاملے كو جلد از جلد اتفاق رائے سے حل كیا جائے، گورنر سندھ
عوامی مفاد اور تحفظ كو یقینی بنانے كے لیے اس معاملے كو جلد از جلد اتفاق رائے سے حل كیا جائے، گورنر سندھ، فوٹو؛ فائل
KARACHI:
گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون كركے رینجرز كو خصوصی اختیارات دینے میں تاخیر پر تشویش كا اظہار كیا۔
گورنر ہاؤس كے ترجمان كے مطابق گورنر سندھ محمد زبیركی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات كے بعد ہوا جس میں گورنرسندھ نے صوبے میں آئی جی پولیس كی تعیناتی اور رینجرز اختیارات كے بارے میں پیدا شدہ صورتحال پر تشویش كا اظہار كیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد اور تحفظ كو یقینی بنانے كے لیے اس معاملے كو جلد از جلد اتفاق رائے سے حل كیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :اختیارات کے بغیر رینجرز کو کراچی کی سڑکوں پر کھڑا نہیں کرسکتے
گورنر سندھ محمد زبیر نے اس سلسلے میں وفاقی حكومت سے متعلق معاملات پر مدد كی پیش كش بھی كی جس کے بعد گورنر اور وزیراعلیٰ نے تمام اداروں اور سیاسی جماعتوں كے اتفاق رائے سے جاری آپریشن كو منطقی انجام تک پہنچانے كے عزم کا اظہار کیا جب کہ محمد زبیر نے مراد علی شاہ پر صوبے كے مسائل بشمول سیكیورٹی معاملات كو اولین ترجیح كے طور پر حل كرنے پر بھی زور دیا۔