اسنیپ چیٹ نے صارفین کےلیے نئی سہولت متعارف کرادی

کمپنی نے فیس فلٹر میں جدت لاکر تھری ڈی لینس کے تحت کئی بیک گراؤنڈ متعارف کرائے ہیں

کمپنی نے فیس فلٹر میں جدت لاکر تھری ڈی لینس کے تحت کئی بیک گراؤنڈ متعارف کرائے ہیں، فوٹو: بشکریہ اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ نے ورلڈ لینسس کے ذریعے اپنے مشہور فیس فلٹرز میں جدید آپشن پیش کیے ہیں جن کے تحت اب تصاویر کو آگمینٹیڈ ریئلٹی سے سجایا جاسکتا ہے۔

اسنیپ چیٹ کے اس نئے آپشن میں جب پچھلا کیمرہ استعمال کرتے ہوئے اسکرین تھپتھپائی جائے تو نئے تھری ڈی لینسس کا آپشن کھل جاتا ہے جس میں بادل، پھول، تیرتا ہوا ''او مائی گاڈ'' اور دیگر تصاویر اور آپشن ظاہر ہوتے ہیں۔


https://www.youtube.com/watch?v=K6x44v8prFA

کوئی بھی لینس پسند کرنے کے بعد آپ اسے انگلی کی مدد سے تصویر یا ویڈیو میں کسی بھی جگہ لگا سکتے ہیں۔ جیسے ہی آپ اس شے کو تصویر یا ویڈیو میں رکھتے ہیں وہ ازخود اس منظر کا حصہ بن جاتی ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے وہ اس جگہ شروع سے ہی موجود ہے۔ جب آپ اس کے قریب جائیں گے تو یہ پھیلتا چلا جائے گا تاہم یہ اسنیپ چیٹ کے تھری ڈی اسٹیکر سے قدرے مختلف ہے۔ تھری ڈی اسٹیکرز تو ہموار کاغذ کی طرح نظر آتے ہیں جنہیں تصاویر پر چپکایا جاتا ہے۔
Load Next Story