لیدرانڈسٹری کوفراہمی آبگورنرسندھ نے384کروڑدیدیے

پانی کی لائن بچھانے کاکام فوراًمکمل کیاجائے،عشرت العبادکی واٹربورڈ کو ہدایت

پانی کی لائن بچھانے کاکام فوراًمکمل کیاجائے،عشرت العبادکی واٹربورڈ کو ہدایت فوٹو اے پی پی

KARACHI:
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے کورنگی انڈسٹریل ایریامیںلیدرانڈسٹری کے کارخانوںکوپانی فراہم کرنے کیلیے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکولائن بچھانے کیلیے اپنے خصوصی فنڈسے 3.84 کروڑ روپے فراہم کر دیے۔ لائن بچھانے کافیصلہ گورنرسندھ اورپاکستان ٹینری ایسوسی ایشن (سندھ زون) کے ایک وفد کے درمیان ملاقات میںکیاگیا،وفدکی قیادت چیئرمین خورشید احمد کررہے تھے،

ملاقات میںکمشنر کراچی روشن علی شیخ، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمدحسین سید،میونسپل کمشنرمتانت علی خان اور منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈمصباح الدین فریدبھی موجود تھے۔ خورشید احمدنے گورنر سندھ کوبتایاکہ ایک ارب ڈالرکی لیدر انڈسٹری پانی نہ ہونے کی وجہ سے تباہی کاشکارہے، فراہمی آب کی لائن بچھائے جانے کے بعدٹینری زون میںواقع کارخانے بہتراندازسے کام کرسکیںگے، چمڑے کی صنعت کیلیے پانی سب سے اہم جزہے،


کورنگی ٹینری زون میں 200سے زیادہ چمڑے کے کارخانے ہیںجن میں 10 ہزارسے زائدمزدورکام کررہے ہیں،ملک کے چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں ان کاحصہ40فیصد سے زیادہ ہے۔ انھوںنے ڈاکٹرعشرت العبادخان کی جانب سے فنڈ فراہم کرنے پران کاشکریہ اداکیا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پرکراچی واٹراینڈسیوریج بورڈکوحکم دیاکہ فراہمی آب کی لائن بچھانے کاکام فوراً مکمل کیا جائے،لائن کے ذریعے پانی ان صنعتوںکوفراہم کیا جائے گا

جو چمڑے کی مصنوعات برآمدکرتی ہیں، اس منصوبے کاپی سی ون کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے تیار کرلیا تھا اور ٹینڈر کے بعد ایک مقامی فرم نے لائن بچھانے کاکام شروع کردیا ہے، کام مکمل ہونے کے بعد روزانہ3ملین گیلن پانی چمڑے کی صنعتوں کو فراہم کیا جائے گا۔
Load Next Story