جاپان سے درآمدی گاڑیاں ایٹمی تابکاری سے متاثرہ ہیںپاپام

ٹوکیوحکومت سونامی میںبہہ کرآنیوالی گاڑیاںکباڑسے نجات کیلیے امپوٹرز کو مفت دے رہی ہے


Commerce Reporter July 31, 2012
ٹوکیوحکومت سونامی میںبہہ کرآنیوالی گاڑیاں کباڑسے نجات کیلیے امپوٹرز کو مفت دے رہی ہے. فائل فوٹو

پاپام کے چیئرمین سیدنبیل ہاشمی نے کہاہے کہ جاپان سے درآمدشدہ پرانی گاڑیوں کی اکثریت ایٹمی تابکاری سے متاثرہ ہے کیونکہ جاپان میں سونامی کی وجہ سے ایٹمی پلانٹ شدیدمتاثر ہوئے تھے اور سونامی کے اثر سے لاکھوں گاڑیاںایٹمی پلانٹوںکے اردگرد کے نچلے علاقے میںبہتے ہوئے آ کر اکھٹی ہوگئی تھیں،

اس حوالے سے نہ توپاکستانی اورنہ ہی جاپانی حکومت نے ان خطرناک حالات پرغورکیاہے اورنہ اس سے بچنے کیلیے کوئی قدم اٹھایا، حکومت کوچاہیے کہ جاپان سے کہے کہ جتنی بھی پرانی گاڑیاںپاکستان بھیجی جا رہی ہیں انھیںسرٹیفکیٹ فراہم کرے کہ یہ گاڑیاںتابکاری کے اثرات سے محفوظ ہیں اور دھواں چھوڑنے کے حوالے سے عالمی معیار پر پورا اترتی ہیں۔ انھوںنے کہاکہ مقامی صنعت کواس بات کا پابند کیا جاتا ہے کہ ماحول دوست گاڑیاںبنائے

لیکن ملک میںآنے والی پرانی گاڑیوں کی اس حوالے سے کوئی چیکنگ نہیں کی جاتی کیونکہ سونامی سے آنے والی گاڑیوںکواسکریپ میںسے اٹھاکردوبارہ مرمت کرکے یہاںبھیجا جا رہا ہے یہ تمام گاڑیاں کسی اوورسیز کی ملکیت نہیںہوتیں اور درآمد کنندگان کومفت میںفراہم کی جاتی ہیں کیونکہ جاپانی حکومت اس کباڑسے چھٹکاراحاصل کرناچاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے