محمد عامر نے بہتر کارکردگی کا کریڈٹ بولنگ کوچ کو دے دیا

پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز عامر نے 19 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 وکٹیں لی تھیں

پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روزعامر نے 19 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 وکٹیں لی تھیں ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

فاسٹ بولر محمد عامر نے ویسٹ انڈیز سے رواں ٹیسٹ کے ابتدائی روز اپنی بہتر کارکردگی کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمودکو دے دیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی کیلیے کامران اکمل کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ

محمد عامر نے کہا کہ اظہرنے میرے ساتھ بہت زیادہ کام کیا اورمجھے اس کا صلہ ملنے لگا ہے، میں ون ڈے سیریز میں سفید گیند کے ساتھ مشکلات کا شکار تھا لیکن پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بولنگ کافی بہتر رہی۔ یاد رہے کہ ابتدائی روز عامر نے 19 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 وکٹیں لی تھیں۔
Load Next Story