چیمپئنز ٹرافی کیلیے کامران اکمل کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 22 اپريل 2017
چیمپئنز ٹرافی کے میگا ایونٹ کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہوگا ۔ فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی کے میگا ایونٹ کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہوگا ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: چیمپئنز ٹرافی کیلیے کامران اکمل کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان 1،2 روز میں ہوگا جب کہ کامران اکمل کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور عمر اکمل کو ’’پاور ہٹر‘‘ کے طور پر شامل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، آصف ذاکر کو جگہ خالی کرنا پڑے گی، فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے عامر یامین کی فارم سے فائدہ اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :لوکیش راہول چیمپئنز ٹرافی سے باہرہوگئے

میگا ایونٹ کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہوگا، 15رکنی اسکواڈ منتخب کرنے کیلیے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی مشاورت جاری ہے، راولپنڈی میں پاکستان ون ڈے کپ میں چند کرکٹرز کی شاندار پرفارمنس نے سلیکٹرز کو پلاننگ پر ازسر نو غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔