- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
مقبوضہ کشمیر، نوجوان کی شہادت پر ہڑتال، نماز جنازہ میں ہزاروں شریک
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2 نوجوانوں کی شہادت پر ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں اتوار کو مکمل ہڑتال کی گئی، علاقے میں تمام بازار بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت انتہائی کم تھی۔
فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ہفتے کی شام ضلع کے علاقے حیات پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ شہید نوجوان یونس مقبول گنائی کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سری نگر کے علاقے مائسمہ میں لوگوں نے مقامی نوجوان عاشق احمدپرمسلسل پانچویں بارکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔
دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کی کتاب ’’اقبالؒ۔۔۔ روحِ دین کا شناسا‘‘ کی سری نگر میں تقریب رونمائی کاانعقادروکنے کیلیے ان کی رہائش گاہ کو سیل کردیا۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مواصلاتی کمپنیوں نے تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ کی ہدایت پرفیس بک، واٹس ایپ اورسماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس بھی بلاک کرنا شروع کردی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نجی مواصلاتی کمپنی ایئرٹیل لمیٹڈ نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ’فیس بک‘ اور ’واٹس ایپ‘ کو باضابطہ طور پر بلاک کردیا جبکہ تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروسز 17 اپریل سے معطل ہیں۔
علاوہ ازیں رپورٹس کے مطابق قابض انتظامیہ نے مواصلاتی کمپنیوں کو سماجی رابطوں کی سائٹس تاحکم ثانی بند رکھنے کے لیے کہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیاہے کہ یہ پابندی موسم گرما کے6ماہ تک برقرار رکھی جاسکتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فیس بک اور واٹس ایپ کے علاوہ ٹویٹر، وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب اور وائبر وغیرہ کوبھی پابندی کے دائرے میں لایا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔