انڈونیشیا کے معروف قاری تلاوتِ قرآن پاک کے دوران انتقال کرگئے

قاری جعفر کی سورۃ ملک کی موت کے ذکر والی آیات تک پہنچتے ہی آواز لڑکھڑا گئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے

قاری جعفر کی سورۃ ملک کی موت کے ذکر والی آیات تک پہنچتے ہی آواز لڑکھڑا گئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے، فوٹو؛ ویڈیو اسکرین

انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان تقریب میں سورۃ الملک کی تلاوت کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہو جانے پرانتقال کرگئے۔


انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان سرکاری تقریب میں شریک تھے جہاں انہیں تلاوت قرآن پاک کی دعوت دی گئی۔ قاری جعفر نے سورۃ ملک کی تلاوت شروع کی تو موت کے ذکر والی آیات تک پہنچتے ہی ان کی آواز لڑ کھڑا گئی اوروہ گرنے لگے،اس موقع پر اسٹیج پر موجود افراد نے انہیں سنبھالنے کی کوشش کی اور گرنے سے بچالیا لیکن اس دوران تلاوت قرآن پاک کرتے ہوئے قاری جعفر کی روح پرواز کرچکی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=WjC9SONE2Kc
Load Next Story