کوئی جھوٹا ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا عمران خان
قطری خط کو تمام 5 ججوں نے مسترد کر دیا جس کا مطلب ہے کہ وزیر اعظم نے جھوٹ بولا، عمران خان
سپریم کورٹ کے 5 جج صاحبان نے نواز شریف کی جانب سے پیش کیا گیا قطری خط مسترد کردیا، عمران خان فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی جھوٹا ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹ پراظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 فاضل جج صاحبان نے نوازشریف کی جانب سے پیش کئے گئے قطری خط کومسترد کردیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف نے جھوٹ بولا اورکوئی جھوٹا ہمارا وزیر اعظم نہیں ہوسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کی 'گو نوازگو' مہم کے سلسلے کے پہلے جلسے میں عوام کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی جس پر وہ شکر گزارہیں۔