کراچی گلوکارہ مہنازبیگم کووادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

مہناز بیگم طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔۔

مہناز بیگم علاج کی غرض سے امریکا اپنے بھائی کے پاس جا رہی تھیں کہ بحرین میں ان کی طبیعت خراب ہوئی اوراپنے خالق حقیقی سے جا ملیں، فوٹو : ایکسپریس نیوز

پاکستانی کی معروف گلوکارہ مہنازبیگم کووادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

مہنازبیگم کی نمازجنازہ مسجد خیرالعمل انچولی میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کووادی حسین قبرستان کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کلچراشفاق حسین موسوی، گلوکار محمد علی شہکی، شوبز سے تعلق رکھنے والے آصف مہدی، تنویرآفریدی، جبکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں خالد بن ولایت، انورعالم اور امام الدین شہزاد سمیت عزیزواقارب نے شرکت کی۔


واضح رہے مہناز بیگم کی ہفتہ کو کراچی سے امریکا میں جاتے ہوئے بحرین میں طبیعت خراب ہوگئی تھی جس پر انہیں مناما کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں اوراپنے خالق حقیقی سے جاملیں ، مہناز بیگم علاج کی غرض سے امریکا اپنے بھائی کے پاس جا رہی تھیں وہ وہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔۔

فنکاروں نے مہنازبیگم کی وفات کوناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہیں ہوگا۔
Load Next Story