کرنل ر حبیب ظاہرنیپال میں موجود نہیں نئے انکشافات سامنے آگئے
حبیب ظاہر کے نیپال کے ہوٹل میں قیام اور ٹکٹ کی بلنگ بھارتی شہری ڈولی رینچل نے ادا کئے
حبیب ظاہر کے نیپال کے ہوٹل میں قیام اور ٹکٹ کی بلنگ بھارتی شہری ڈولی رینچل نے ادا کئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
KARACHI:
نیپال میں نوکری کی غرض سے جاکر اغوا ہوجانے والے کرنل (ر) حبیب ظاہر نیپال میں موجود نہیں ہیں جب کہ ان کے حوالے سے نئے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔
نوکری کے جھانسے میں پھنس کر اغوا ہو جانے والے پاک فوج کے سابق کرنل حبیب ظاہر کے حوالے سے مزید پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق وہ اس وقت نیپال میں موجود نہیں ہیں۔ جب کہ نیپال میں ان کے اخراجات، ہوٹل، ٹکٹ بکنگ کرنے والے بھارتی کرداروں کے نام سامنے آگئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حبیب ظاہرکا فون بھارت کی سرحد کےقریب بند ہوا
اطلاعات کے مطابق کرنل (ر) حبیب ظاہر کو نوکری کی پیشکش بھارت سے ویب سائٹ پر کی گئی، شواہد سے پتہ چلا ہے کہ حبیب ظاہر 6 اپریل کی صبح ڈیڑھ بجے کھٹمنڈو پہنچے جہاں انہیں لینے کے لئے ساڑھے گیارہ بجے سے ہی 2 بھارتی باشندے ایک گاڑی سمیت موجود تھے جو انہیں لے کر پہلے بحروا گئے اور وہاں سے لمبینی ائیرپورٹ تک پہنچے۔ لمبینی سے بھارتی سرحد کو پار کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں اور ناہی وہاں کو تلاشی کوئی نظام ہے، اسی لئے حبیب ظاہر کو لمبینی ائیرپورٹ سے ٹیوٹا میک گاڑی کے ذریعے بھارتیسرحد تک پہنچایا گیا اور حبیب ظاہر کے زیراستعمال سم کارڈ پر آخری سنگنل لمبینی میں قائم مایادیوی مندر کے قریب کالی دہاٹاور سے موصول ہوئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کرنل (ر) حبیب کے اغوا سے متعلق مزید بھارتی کردار سامنے آگئے
اس تمام عرصے میں کرنل (ر) حبیب ظاہر نے جہاں بھی جس ہوٹل میں قیام کیا ان کے ہوٹل بل اور ٹکٹ بکنگ بھارتی شہری ڈولی رینچل کے ذمے تھی جو 4 اپریل سے لمبینی ائیرپورٹ پر موجود تھا۔ تمام انکشافات کے باوجود اب تک کرنل (ر) حبیب ظاہر کی گمشدگی کا معاملہ حل نہیں ہوسکا ہے۔