نشے میں چوردُلہا کو دیکھ کر دُلہن کا شادی سے انکار

بھارتی پنجاب کے ضلع گورداسپور میں دُلہن اپنے ہونے والے شوہر کو نشے میں دیکھ کر تقریب چھوڑ گئی

بھارتی پنجاب کے ضلع گورداسپور میں دُلہن اپنے ہونے والے شوہر کو نشے میں دیکھ کر تقریب چھوڑ گئی، فوٹو؛ فائل

بھارتی پنجاب کے ضلع گورداسپور میں دُلہا کے نشے کی حالت میں بارات لے کر پہنچنے پر دُلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گورداسپور میں شادی والے دن دُلہا نشے میں دُھت ہو کر بارات لے کر پہنچا تو دُلہن تقریب ادھوری چھوڑی کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔ لڑکی کی ضد پر لڑکے کا ہیلتھ سینٹر سے منشیات ٹیسٹ کروانے پر پتا چلا کہ وہ نشے کی گولیاں لیتا ہے۔


لڑکی کا کہنا تھا کہ جب مجھے پتا چلا کہ میرا ہونے والا شوہر منشیات کا عادی ہے تو میں نے شادی سے انکار کردیا کیوں کہ میں ایسے شخص کےساتھ زندگی نہیں گزار سکتی تھی جو بعد میں میرے بچوں کے لیے بھی مسائل کھڑے کرے اور انہیں باپ کی اس عادت کا بوجھ اٹھانا پڑے۔

ادھر ریڈ کراس کی تنظیم نے لڑکی کی ہمت کو سراہتے ہوئے اسے ایک ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کا یہ فیصلہ دیگر لڑکیوں کے لیے ایک مثال بن سکے۔
Load Next Story