معروف سائیکلسٹ کرس فروم حادثے میں بال بال بچ گئے

کرس فروم کو تیز رفتار کار نےٹکرماردی جس سےوہ خودتومحفوظ رہے تاہم ان کی سائیکل حادثے میں تباہ ہو گئی

کرس فروم کو تیز رفتار کار نےٹکرماردی جس سےوہ خودتومحفوظ رہے تاہم ان کی سائیکل حادثے میں تباہ ہو گئی ۔ فوٹو : فائل

برطانیہ کے معروف سائیکلسٹ کرس فروم ٹریننگ کے دوران حادثے میں بال بال بچ گئے۔

3 مرتبہ ٹور ڈی فرانس کے چیمپئن ٹیم اسکائی کے رائیڈر جنوبی فرانس میں ٹریننگ کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی جس سے وہ خود تو کسی انجری سے محفوظ رہے تاہم ان کی سائیکل حادثے میں تباہ ہو گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اطالوی سائیکلسٹ اسکریپونی ٹریفک حادثے میں ہلاک


سوشل میڈیا پر تباہ شدہ سائیکل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ " میرے پیچھے آنے والے ایک بے صبرے کار ڈرائیور کی وجہ سے حادثہ ہوا، میں تو محفوظ رہا لیکن سائیکل میں اب کچھ نہیں رہا۔"



اس خبر کو بھی پڑھیں :فرنچ سائیکلسٹ ٹریننگ کے دوران حملے میں شدید زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اطالوی سائیکلسٹ مائیکل اسکارپونی ٹریننگ کے دوران گاڑی کی ٹکر سے ہلا ک ہو گئے تھے۔
Load Next Story