اطالوی سائیکلسٹ اسکریپونی ٹریفک حادثے میں ہلاک

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 22 اپريل 2017
مائیکل اسکریپونی نے پسماند گان میں اہلیہ اور 2 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے . فوٹو : فائل

مائیکل اسکریپونی نے پسماند گان میں اہلیہ اور 2 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے . فوٹو : فائل

روم: تجربہ کار اطالوی سائیکلسٹ مائیکل اسکریپونی ٹریننگ کے دوران ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

مائیکل اسکریپونی اپنے گھر فیلوٹارینو کے نزدیک ٹریننگ کررہے تھے کہ ایک وین نے سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے وہ ہلاک ہوگئے، مائیکل ٹور آف الپس مکمل ہونے پر ہفتے کی صبح گھر واپس پہنچے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سابق انگلش فٹبالر یوگو 43 سال کی عمر میں چل بسے

ٹیم اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم نے عظیم چیمپئن اور بہت خاص شخص کھودیا جو ہر صورتحال میں ہمیشہ مسکراتا رہتا تھا، مائیکل اسکریپونی نے پسماند گان میں اہلیہ اور 2 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔