سلمان نے کترینہ کی سفارش کیوں کی

فلم میں کترینہ ہی نہیں بلکہ ’دنگل‘ کی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی ’ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا حصہ بن گئی ہیں۔

فلم ٹھگس آف ہندوستان اگلے سال دیوالی کو موقع پر ریلیز کی جائے گی۔: فوٹو: فائل

QUETTA:
بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے عامر خان کی نئی آنے والی فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' کے لئے کترینہ کیف کو شامل کرنے کا کہا ہے جس پر عامر خان اور فلم پروڈیوسر بھی راضی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اورسلمان کے درمیان تمام رنجشیں ختم ہوتی جارہی ہیں اورایک بارپھر وہ ایک دوسرے کے اچھے دوست بن گئے ہیں جب کہ سلمان خان ان کے کرئیر کے لیے بھی خاصے سر گرم ہوگئے ہیں جس کے لیے اداکارنے عامر خان کی نئی آنے والی فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' میں باربی ڈول کترینہ کیف کو شامل کرنے کے لیے عامراور پروڈیوسرآدتیہ چوپڑا سے رابطہ کیا تاہم وہ بھی اب راضی ہوگئے ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عامرخان کا نئی فلم کے لیے نیا روپ


فلم میں اداکارہ کترینہ کیف ہی نہیں بلکہ عامر خان کی فلم دنگل میں بہترین اداکاری کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی اس فلم کا حصہ بن گئی ہیں جب کہ فلم میں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے کردارکے لیے بالی ووڈ کی بڑی اداکارائیں دپیکا پڈوکون، شردھا کپور، عالیہ بھٹ سمیت دیگر نام بھی لیے جارہے تھے جنہیں فلم کی کہانی خاصی پسند آئی تھی۔

دوسری جانب بگ بی امیتابھ بچن بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے جس کے لیے عامرخوشی سے نہال ہیں اورانہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اداکار کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے لکھا تھا کہ زندگی بھروہ جس اداکارکے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اب بالا آخروہ وقت آہی گیا ہے۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینرتلے بننے والی فلم ٹھگس آف ہندوستان اگلے سال دیوالی کو موقع پرریلیزکی جائے گی۔
Load Next Story