کراچی میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ تینوں افراد کی موت گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کی وجہ سے ہوئی ہے، پولیس

لاشوں کو کاغذی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس:فوٹو فائل

ہارون آباد میں ایک مکان سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ہارون آباد میں ایک مکان سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والوں میں میاں بیوی اور ان کا معذور بیٹا شامل ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او سائیٹ قمر ستی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ تینوں افراد کی موت گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم تفتیش کے دوران دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
Load Next Story