بھارتی ریاست راجھستان میں شادی ہال منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک
ضلع برتھپورکے شادی ہال میں تقریب جاری تھی کہ آندھی کے باعث ہال کا ایک حصہ منہدم ہوگیا
شادی ہال کی دیوارگرنے سے ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے اور 8 خواتین اور1 مرد شامل ہیں، پولیس فوٹو: انڈین ایکسپریس
FAISALABAD:
بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع بھرتپورمیں شادی ہال کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجھستان کے ضلع بھرتپورمیں شادی کی تقریب جاری تھی کہ تیز آندھی کے باعث ہال کا ایک حصہ نیچے آ گرا جس کے نیتجے میں 23 افراد ہلاک اور28 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شدید آندھی اورتیزہواؤں کے باعث ضلع برتھپور کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔
پولیس کا حادثے کے حوالے سے کہنا ہے کہ شادی ہال کی دیوار گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے اور 8 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں جب کہ زیادہ افراد کی ہلاکت ملبے تلے دبنے سے ہوئی۔