میسی 30 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
شادی کی تقریب 30 جوں کوشمال مشرقی ارجنٹینا میں میسی کے آبائی علاقے میں منعقد کی جائے گی
شادی کی تقریب 30 جوں کوشمال مشرقی ارجنٹینا میں میسی کے آبائی علاقے میں منعقد کی جائے گی۔ فوٹو: فائل
ارجنٹائن کے نامور فٹبالر لیونل میسی 30 جون کو اپنی دیرینہ دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لیونل میسی اسکول کے زمانے کی دوست انتو نیلا رچوزو کے ساتھ رواں برس 30 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
میسی 24 جون کو اپنی 30 ویں سالگرہ منائیں گے اورشادی کی تقریب 30 جون کوشمال مشرقی ارجنٹینا میں ان کے آبائی علاقے میں منعقد کی جائے گی جب کہ شادی کی دوسری تقریب بارسلونا کے نائن ریناس ریستوران میں منعقد ہو گی جس میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی گزشتہ 10 برسوں سے اپنی دوست انتو نیلا کے ساتھ رہ رہے ہیں اور دونوں کے 2 بچے بھی ہیں۔