آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل اوسی پرنکیال سیکٹرکا دورہ

آرمی چیف نے جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کے موثر جواب اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا، آئی ایس پی آر

آرمی چیف شہید لیفٹیننٹ خاور کے گھر بھی گئے اور ان کے والدین سے ملاقات کی، فوٹو: آئی ایس پی آر

ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے دورے کے دوران جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دینے پر پاک فوج کے جوانوں کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ''انٹر سروسز پبلک ریلیشنز'' کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر نکیال سیکٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی کمانڈر نے سربراہ پاک فوج کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دینے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔




اپنے دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ مادر وطن کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ خاور کے گھر گئے، جہاں انہوں نے شہید کے والدین سے ملاقات کی اور لیفٹیننٹ خاور کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
Load Next Story