شمالی کوریا کا ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ

ویب ڈیسک  اتوار 14 مئ 2017
میزائل تجربے کی پاداش میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی کی جائے گی، امریکا۔ فوٹو: فائل

میزائل تجربے کی پاداش میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی کی جائے گی، امریکا۔ فوٹو: فائل

پیانگ یانگ: جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل کے قریب ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے شمال مغربی شہر کے قریب بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو بحر جاپان میں جا کر گرا۔ شمالی کوریا نے بلیسٹک میزائل ‘نامعلوم پروجیکٹائل’ کسونگ سے داغا تاہم اس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خیال میں روس بھی اس میزائل تجربے سے ناراض ہوا ہو گا کیونکہ یہ میزائل روسی سرزمین کے قریب ہی گرا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق میزائل تجربے کی پاداش میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے خلاف ’سرپرائز‘ کارروائی کریں گے، ٹرمپ

جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے اُن نے شمالی کوریا کے بلیسٹک میزائل تجربے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اپنی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان کے مطابق صدر مون جے اُن شمالی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک شمالی کوریا اپنے رویے میں بتدیلی نہ لائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کی دھمکی دے دی

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گذشتہ ماہ بھی میزائل کے 2 تجربات کیے تھے جب کہ رواں برس اب تک شمالی کوریا متعدد میزائل تجربات کر چکا ہے جس کی وجہ سے پنانگ یانگ کو بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔