پانی سے انگلیوں پر سلوٹیں کیوں پڑ جاتی ہیں
زیادہ دیر پانی میں رکھنے کی وجہ سے انگلیوں پر سلوٹیں پڑنا دراصل ہمارے لیے قدرت کا ایک انمول حفاظتی تحفہ ہے۔
زیادہ دیر پانی میں رکھنے کی وجہ سے انگلیوں سلوٹیں پڑنا دراصل ہمارے لیے قدرت کا ایک انمول حفاظتی تحفہ ہے۔ (فوٹو: فائل)
جب ہم نہاتے ہیں یا اپنے ہاتھوں کو زیادہ دیر تک پانی میں رکھتے ہیں تو ہماری انگلیوں کی کھال پر سلوٹیں پڑجاتی ہیں، لیکن معلوم ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
یہ دراصل ہمارے جسم میں قدرتی دفاعی نظام کی وجہ سے ہوتا ہے جو زیادہ نمی کا سامنا ہونے پر ہماری کھال کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ زیادہ دیر تک کھال کے پانی میں رہنے کی وجہ سے اس نظام کو پیغام جاتا ہے کہ باہر کا ماحول نمی سے بھرپور ہے جس میں اسے پھسلن کا سامنا ہوسکتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مردوں کا نرخرہ کیوں زیادہ باہر ہوتا ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
نمی اور پھسلن سے بچنے کےلیے ہمارے جسم کی کھال قدرتی طور پر خود بخود سکڑ جاتی ہے اور اس میں کھردرا پن نمایاں ہوجاتا ہے۔ یہ اثر انگلیوں کی کھال پر سب سے واضح ہوتا ہے اور ان پر سلوٹیں دکھائی دینے لگتی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ چکنی چیزوں پر بھی ہماری انگلیوں کی گرفت بہتر ہوجاتی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کیا آپ جانتے ہیں کہ ناخنوں کے نچلے حصے پرسفید نشان کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟
یعنی درحقیقت پانی میں رکھنے پر انگلیوں کا سکڑنا ایک اچھی بات ہے اور حفاظتی تدبیر ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو آپ نہاتے وقت صابن ٹھیک سے نہیں پکڑ پائیں گے اور شاید غسل خانے میں پھسل کر زخمی بھی ہوجائیں گے۔