کراچی میں مصطفیٰ کمال سمیت پی ایس پی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

مقدمے میں انیس قائم خانی، اشفاق منگی، رضا ہارون، آفاق احمد اور انیس ایڈووکیٹ کوبھی نامزد کیا گیا ہے

مقدمے میں ہنگامہ آرائی ، راستہ روکنے اور پولیس مقابلے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر صدر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر صدر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں پی ایس پی چیرمین مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی، اشفاق منگی، رضا ہارون، آفاق احمد اور انیس ایڈووکیٹ سمیت 11 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ہنگامہ آرائی ، راستہ روکنے اور پولیس مقابلے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ملین مارچ پرشیلنگ، پی ایس پی رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد رہائی

واضح رہے پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کراچی کے مسائل پر 14 مئی کو ملین مارچ کی کال دی گئی تھی جسے پولیس نے شارع فیصل پر روک کر پارٹی رہنماؤں سمیت مختلف کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا تاہم انہیں کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا تھا۔
Load Next Story