ہدایتکار فاروق مینگل نے نئی فلم ’’رنگ باز‘‘ کا آغاز کردیا

شوبز رپورٹر  جمعرات 18 مئ 2017
فلم کے لیڈ رول میں دونوں نوجوان فنکار ایکٹنگ سے پہلے ماڈلنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ فوٹو: فائل

فلم کے لیڈ رول میں دونوں نوجوان فنکار ایکٹنگ سے پہلے ماڈلنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: ہدایتکار فاروق مینگل نے اپنی نئی فلم’’رنگ باز‘‘کا آغاز کردیا ہے جس میں انھوں نے لیڈ رول میں دونئے فنکاروں اعصام علی اور نمرہ جیکب کومتعارف کرایا ہے۔

فلم کا پہلا اسپیل سوات میں مکمل کرلیا گیا ہے اور مزید شوٹنگ اب بیرون ملک ہوگی جبکہ اس فلم کا میوزک سجاد حسین نے تیارکیا ہے۔ فلم کے لیڈ رول میں دونوں نوجوان فنکار ایکٹنگ سے پہلے ماڈلنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ جب کہ فلم کی کاسٹ میں ساجدحسن، نوشابہ،عجب گل اور آصف خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فاروق مینگل بہت سے ڈراموں کی ڈائریکشن دے چکے ہیں جب کہ گزشتہ سال انھوں نے فلم ’’ہجرت‘‘ بھی بنائی تھی جس میں انھوں نے رابعہ بٹ اور اسد زمان کو متعارف کرایا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔