خیرپور میں کار کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں ميں ایوب بھٹی، انور علی شیخ، عبیداللہ شیخ شامل ہیں، پولیس
تیزرفتارکارنے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا، پولیس: فوٹو: فائل
DERA GHAZI KHAN:
جھنڈا شاخ کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق خیرپورمیں جھنڈا شاخ کے قریب قومی شاہراہ پرتیز رفتار کار نے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں ميں ایوب بھٹی، انور علی شیخ، عبیداللہ شیخ شامل ہیں جن کی لاشوں کو ضابطے کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔