ٹائیگر شروف ’’ریمبو‘‘ بن گئے

’’ریمبو‘‘ ایک عظیم کردار ہے لہذا امید کرتا ہوں اسے بہترین انداز میں پیش کیا جائے گا، سیلویسٹر اسٹالون

’’ریمبو‘‘ ایک عظیم کردار ہے لہذا امید کرتا ہوں اسے بہترین انداز میں پیش کیا جائے گا، سیلویسٹر اسٹالون، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے نوجوان اسٹار ٹائیگر شروف ہالی ووڈ کے ایکشن اسٹار سلویسٹر اسٹالون کی شہرہ آفاق فلم''فرسٹ بلڈ'' کے ہندی ریمیک میں''ریمبو''بنے نظر آئیں گے۔

ہالی ووڈ کی 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ''فرسٹ بلڈ'' نے سلویسٹر اسٹالون کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا جب کہ فلم کے چاروں سیکوئل نے دنیا بھر میں دھوم مچائی،بالی ووڈ میں اب شہرہ آفاق فلم کا 35 سال بعد ہندی ریمیک بننے جارہا ہے جس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے نوجوان اسٹار نے بھی کمر کس لی ہے۔

ٹائیگر شروف نے ہالی ووڈ کی شہرہ آفا ق فلم''فرسٹ بلڈ'' کے ہندی ریمیک''ریمبو'' میں سلویسٹر اسٹالون کا روپ دھار لیا ہے اور ٹائیگر شروف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کی پہلی جھلک مداحوں سے شیئر کی جس میں وہ ''ریمبو'' کی طرح دکھائی دے رہے ہیں جب کہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سدھارت آنندسرانجام دیں گے۔




دوسری جانب ہالی ووڈ ایکشن اسٹار سلویسٹر اسٹالون نے بھی انسٹاگرام پر فلم کے ہندی ریمیک بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ''ریمبو'' ایک عظیم کردار ہے لہذا امید کرتا ہوں اسے بہترین انداز میں پیش کیا جائے گا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BUR1KGGjTBp/"]
Load Next Story