خاتون کے پیٹ سے 20 کلووزنی رسولی نکال دی گئی

ویب ڈیسک  پير 22 مئ 2017
خاتون کے پیٹ میں 20 کلو وزنی رسولی ہونے کے باعث اسے چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا،فوٹو:فائل

خاتون کے پیٹ میں 20 کلو وزنی رسولی ہونے کے باعث اسے چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا،فوٹو:فائل

مظفرگڑھ: صدر اسپتال کے سرجن نے خاتون کے پیٹ کا کامیاب آپریشن کرکے 20 کلووزنی رسولی نکال دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کی رہائشی خاتون کے پیٹ میں وزنی رسولی ہونے کے باعث اسے چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا اور جب صدر اسپتال میں علاج کے لئے لایا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں بہت بڑی رسولی موجود ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خاتون کے ِپتے میں 1600 پتھریاں

اسپتال سرجن ڈاکٹراکبرچانڈیہ اور ان کی میڈیکل ٹیم نے خاتون مریضہ کے پیٹ کا آپریشن کرکے رسولی نکالی دی جس کا وزن 20 کلو بتایا جاتا ہے۔ ڈاکٹراکبرچانڈیہ کا کہنا ہے کہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا جس میں اتنی بڑی رسولی نکالی گئی تاہم کامیاب آپریشن کے بعد اب خاتون مریضہ صحت مند زندگی بسر کرسکتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔