سنجے دت کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا
انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر میں سنجو بابا کسی گینگسٹر سے کم نظر نہیں آرہے ہیں
سنجو بابا کا نیا اسٹائل مداحوں کو کتنا پسند آئے گا یہ تو مداح ہی بتاسکیں گے۔ فوٹو : فائل
سنجے دت نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے جو روپ دھارا اس سے ان کی شخصیت ہی بدل گئی۔
سنجے دت جنہیں فلم نگری سنجو بابا کے نام سے جانتی ہے اور پورا بالی وڈ ان کی اداکاری کا معترف ہے لیکن سنجو بابا بھی اپنی منفرد اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرتے رہتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سنجے دت کے پڑوسیوں نے فلم کی شوٹنگ رکوادی
فلم کھلنائیک، منا بھائی ایم بی بی ایس اور اگنی پت جیسی فلموں میں سنجے دت کے مخصوص اسٹائل نے نہ صرف بالی وڈ فلم نگری میں دھوم مچائی بلکہ مداح بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور اب ایک بار پھر سنجو بابا نے نئے اسٹائل کے ساتھ فلم نگری میں انٹری دے دی ہے۔ سنجے دت نے کچھ دن قبل ہی نئی فلم ''بھومی'' کی شوٹنگ مکمل کی تھی اور آج انسٹاگرام پر ایک اور نئی فلم ''صاحب بیوی اور گینگسٹر'' کے کردار کی تصویر شئیر کردی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BUZf4iNjGUz/"]
انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر میں سنجے دت نے لکھا ہے کہ میری نئی فلم کے لیے میرا نیا اسٹائل، تصویر میں سنجو بابا خود کسی گینگسٹر سے کم نظر نہیں آرہے تاہم ان کا یہ نیا اسٹائل مداحوں کو کتنا پسند آئے گا یہ تو مداح ہی بتاسکیں گے۔