کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی ختم
ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق صرف جمعے کے روز صبح 8 سے رات 10 بجے تک کیا گیا تھا۔
ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق صرف جمعے کے روز صبح 8 سے رات 10 بجے تک کیا گیا تھا۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل
کراچی سمیت سندھ کے دوسرے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
جشن عيد ميلاد النبی ﷺ کے موقع پر محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر کے کراچی سمیت سندھ کے 7 اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی تھی۔
واضح رہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق صرف جمعے کے روز صبح 8 سے رات 10 بجے تک کیا گیا تھا۔