بھارت کا سود کی شرح 8 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

معیشت سست روی کا شکار اور افراط زر کی شرح 7 فیصد تک پہنچ جائے گی، آر بی آئی

معیشت سست روی کا شکار اور افراط زر کی شرح 7 فیصد تک پہنچ جائے گی، آر بی آئی

CHARSADDA:
بھارتی مرکزی بینک نے سود کی شرح کو توقعات کے مطابق برقرارکھنے کا اعلان کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ معیشت نمو سست روی کا شکار رہے گی، بجٹ اورکرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کے لیے مناسب پالیسی اقدامات نہ کیے گئے تونمو اور میکرو اکنامک استحکام کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔


ریزروبینک آف انڈیا (آربی آئی) سے جاری بیان کے مطابق بلند افراط زر کے خدشات کے باعث سود کی شرح 8فیصد پر برقرار اور لازمی لیکیوڈیٹی ریشو کو 100بیسس پوائنٹس کی کمی سے 23 فیصد کر دیا گیاہے۔ گورنر آر بی آئی سبارائو نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ موحودہ حالات میں ضروری گروتھ سپورٹ اقدامات کے بغیر پالیسی ریٹس کم کرنے سے انفلیشن کی صورتحال خراب ہو جائے گی۔

مرکزی بینک نے رواں مالی سال شرح نمو 7.3فیصد کے بجائے 6.5فیصد رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سال کے اختتام پر افراط زر 6.5فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ سبارائو نے کہا کہ باقی دنیا کی طرح بھارت کی شرح نمو بھی سست روی کا شکار ہے مگر ملک میں افراط زر کی شرح بلند سطح پرہے۔
Load Next Story