ادارے اورصارفین61ارب کے نادہند ہیں وزارت پانی و بجلی

سرکاری اداروں کے ذمے57.15،پرائیویٹ سیکٹرکے ذمے3.91ارب بقایاجات ہیں

سرکاری اداروں کے ذمے57.15،پرائیویٹ سیکٹرکے ذمے3.91ارب بقایاجات ہیں فوٹو فائل

قومی اسمبلی میں وزارت پانی وبجلی نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی و نجی اداروں اور شخصیات کے ذمے 61 ارب10کروڑ اور64 لاکھ سے زائد بقایاجات ہیں ۔

وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار کی جانب سے ایوان کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ 549 نجی اور 2646 سرکاری ادارے نادہندہ ہیں ، سرکاری اداروں کے ذمے57 ارب15 کروڑ اور26لاکھ اور پرائیویٹ سیکٹر کے ذمے3ارب 91کروڑ اور 14لاکھ سے زائد بقایاجات ہیں ۔ ہفتے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے عوامی نمائندگی ایکٹ میں مزید ترمیم اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کا بل قائمہ کمیٹیوں میں زیرالتوا رہنے پر شدید احتجاج کیا۔




پیپلزپارٹی کے رکن جمشید دستی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ایک ٹی وی پروگرام میں کہاگیا ہے چوہدری نثار ، خواجہ محمد آصف، ندیم افضل گوندل اور مجھے انتخابات میں شکست دلوانے کیلیے بڑی رقم صرف کی جا رہی ہے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ اس کا نوٹس لیں، کسی سیاستدان کو ہی نگراں وزیراعظم بنایا جائے۔ دریں اثناء جے یوآئی اور فاٹا کے ارکان نے بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ پر اپنا احتجاج جاری رکھا اور ایوان سے واک آئوٹ کرگئے ۔
Load Next Story