روس ٹیلر نے سنچری کی تکمیل پر زبان منہ سے باہر نکالنے کے راز سے پردہ اٹھادیا
روس ٹیلر ایسا اپنی بیٹی میکینزی کی فرمائش پر کرتے ہیں۔
روس ٹیلر ایسا اپنی بیٹی میکینزی کی فرمائش پر کرتے ہیں۔ فوٹو : فائل
نیوزی لینڈ کے سینئر بیٹسمین روس ٹیلر نے سنچری کی تکمیل پر زبان منہ سے باہر نکالنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا جبکہ وہ ایسا اپنی بیٹی میکینزی کی فرمائش پر کرتے ہیں۔
اگرچہ میکینزی کی عمر صرف 5 برس ہے مگر وہ اپنے والد کی سب سے بڑی ناقد بھی ہیں، حالیہ کچھ عرصے میں جب ٹیلر خراب فارم سے دوچار تھے تب میکینزی نے ان سے کہا تھا کہ ''ڈیڈ میرے خیال میں اب آپ کو 50 رنز کی تکمیل پر ہی زبان منہ سے باہر نکالنا شروع کردینا چاہیے''۔