کاؤنٹی میچ میں میسن کرین نے ’ڈبل باؤنس‘ گیند سے ڈین ایلجر کو آؤٹ کردیا

بیٹسمین کو اپنے اس انداز میں آؤٹ ہونے پر یقین نہ آیا اور وہ شرمندگی سے سر ہلاتے ہوئے پویلین واپس لوٹ گئے۔


Sports Desk May 30, 2017
بیٹسمین کو اپنے اس انداز میں آؤٹ ہونے پر یقین نہ آیا اور وہ شرمندگی سے سر ہلاتے ہوئے پویلین واپس لوٹ گئے۔ فوٹو : فائل

MELBOURNE: کاؤنٹی میچ میں ہیمپشائر کے لیگ اسپنر میسن کرین نے 'ڈبل باؤنس' گیند سے ڈین ایلجر کو آؤٹ کردیا۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایلجر کو گیند کرنے کے دوران 20 سالہ نوجوان بولر کی ڈلیوری ٹائمنگ گڑبڑ ہوئی جس کی وجہ سے بال نے وکٹ پر 2 مرتبہ باؤنس کیا۔

ایلجر نے اسے سوئپ کرنا چاہا مگر وہ سیدھی وکٹوں میں جاگھسی، بیٹسمین کو اپنے اس انداز میں آؤٹ ہونے پر یقین نہ آیا اور وہ شرمندگی سے سر ہلاتے ہوئے پویلین واپس لوٹ گئے، دوسری جانب خود میسن کرین بھی ڈبل باؤنس گیند پر شرمندہ دکھائی دیے۔

مقبول خبریں